حکومت کی نیشنل ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پالیسی،کسان کی آمدن میں 2 گنا اضافہ

46

 

اسلام آباد،18اکتوبر(اے پی پی): حکومت کی نیشنل ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پالیسی کے نتیجے میں کسان کی آمدن میں 2 گنا اضافہ ہوا۔

ماہر زراعت صائم رشید چوہدری نے زراعت کے فروغ کیلئے حکومتی پالیسیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے نہ صرف گنے کی قیمت بروقت ادا ہوئی بلکہ منافع بھی دوگنا ہوا اورپاکستان میں زراعت کے حوالے سے  2021 بہترین سال رہا۔

انہون نے مزید کہا کہ اس سال فصلوں کی پیداوار بھی زیادہ ہوئی، قیمت بھی بہترین ملی اور کسان  کو منافع بھی زیادہ ہوا،کپاس کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ ایک لاکھ 20 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک آمدن ہوئی