ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی):ایکٹنگ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دنیا کو خاص طور پر بھارت کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قبضہ نہیں کرسکتے، کشمیر کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا ہوا ہے اور اس سے وہ کشمیریوں بھائیوں کو آزاد کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں مرد، عورتوں اور بچوں پر اپنے مظالم کو بند کرے اور ہم تمام دنیا اور بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے قوائد کے مطابق کشمیر میں آزادانہ رائے شماری کروائے اور کشمیر کے اصل جغرافیائی حالت کو قائم رکھا جائے، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا۔انشاءاللہ پاکستان زندہ باد