اوکاڑہ،19اکتوبر(اے پی پی): بارہ ربیع الاول عیدمیلادالنبیﷺکے مرکزی جلوس کی قیادت سید صمصام بخاری صوبائی وزیرفشریز، وائلڈ لائف،صاحبزادہ فضل الرحمان اور دیگر علماء کرام نے کی۔نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا دن اوکاڑہ میں بھی انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، شہراور گردونواح سے چھوٹے بڑے جلوسوں کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہوا جس میں عاشقان رسولؐ کی کثیرتعداد نے مشعل بردار جلوس نکالا جبکہ صبح سے چھوٹے بڑے 300سے زائد جلوسوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا۔اس سلسلہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد گول چوک اوکاڑہ میں ہوا جہاں صوبائی وزیر فشریز،وائلڈ لائف اور اشتمال اراضی پنجاب سید صمصام بخاری، صاحبزادہ فضل الرحمان، مولانا اقبال چشتی دیگرعلماءکرام، امن کمیٹی کے اراکین، قمر عباس مغل ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں تاجر تنظیموں صحافیوں تاحیات صدر سٹی پریس کلب طارق مجید مغل، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجتماع میں سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی گئی اور ملکی سلامتی استحکام کے لیے دعا کی گئی۔بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں ہو گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عید میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں نکالے گئے300 سے زائد چھوٹے بڑے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی جلوسوں کی نگرانی کے لیے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جلوسوں کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا
Home National District News اوکاڑہ؛بارہ ربیع الاول عیدمیلادالنبیﷺکے مرکزی جلوس کی قیادت سید صمصام بخاری صوبائی...











