بورے والا؛کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ پر احتجاجی ریلیاں،کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے گونجتے رہے

13

بورےوالا،27اکتوبر(اے پی پی): پنجاب حکومت کی ہدایت پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے کشمیر پر بھارت کے 74 سالہ تسلط کے خلاف آج بورے والا میں بھی یوم سیاہ منایا گیا۔ اس حوالہ سے میونسپل کارپوریشن سے چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں،کارپوریشن کے ملازمین اور نمائندہ شہریوں کی طرف سے ایک ریلی نکالی گئی جو  کارپوریشن کے دفتر سے پریس کلب آکر اختتام پذیر ہوئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ کی قیادت میں گورنمنٹ کالج گیٹ سے کچہری تک یوم سیاہ کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی جس میں پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں،سکول اور کالج کے طلباء کے علاوہ نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 ریلی کے شرکاء نے کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نعرے بازی کی۔