بھارتی  قبضے کے 74 سال ، کشمیر  سمیت دنیا بھر  میں  یوم  سیاہ

24

 

اسلام آباد، 27 اکتوبر(اے پی پی ): کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کی امنگوں کے خلاف اور غیرقانونی طورپر ان کے مادرِ وطن پر قبضہ کر رکھا ہے۔بھارتی فوج نے 1947 میں آج ہی کے دن کشمیری عوام کو محکوم بنانے کی کوشش میں ریاست جموں وکشمیر پر حملہ کیا تھا۔ اس وقت سے مسلسل مظالم کے باوجود بھارت غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے عزم کوتوڑ نہیں سکا جو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں۔نریندر مودی کی فسطائی حکومت کی جانب سے کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور بھارتی قبضے کے خلاف سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دوسرے حصوں میں احتجاجی مارچ ،ریلیوں اور سیمینارمنعقد کئے جارہے ہیں۔