بہاولنگر؛ نہر سکس آر میں فقیروالی کے قریب 100 فٹ چوڑا شگاف ، سینکڑوں ایکٹر فصلیں زیرآب

102

بہاولنگر،26 اکتوبر (اے پی پی): فقیروالی کے قریب نہر سکس آر میں شگاف پڑگیا،  تیز بہاؤ کی وجہ سے شگاف تقریبا 100 فٹ  چوڑا ہوگیا ہے اور پانی وسیع علاقے میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت اور کپاس کی تیار فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔

  شگاف پر کرنے کےلئے  امدادی کاروائیوں کا آغاز نہیں ہوسکاہے۔ ایس ڈی او نہر کے مطابق شگاف پر کرنے کےلئے ہیوی مشینری اور عملہ موقع پر بھجوارہے ہیں، جلد کام کا آغاز ہوجائے گا، ابتدائی طور پر  شگاف پڑنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔