بہترین حکومتی منصوبہ بندی کے باعث خریف کی چاروں فصلیں شاندار ہوئی ہیں ؛ جمشید اقبال چیمہ

17

لاہور، 9 اکتوبر (اے پی پی): وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے    پریس کانفرنس سے خطاب میں   کہا ہے کہ بہترین حکومتی  منصوبہ  بندی   کے   باعث   خریف کی  چاروں  فصلیں  شاندار  ہوئی  ہیں،  ماضی کی نسبت موجودہ دور میں کسانوں کی فلاح و بہبود ایک تاریخی امر ہے،  ہماری کپاس مکئی گنا اور گندم جیسی فصلوں کی ریکارڈ اضافی پیداوار کے باعث مقامی ضروریات بھی پوری ہوں گی اور برآمدات بھی بڑھیں گی ۔