کوئٹہ، 09 اکتوبر( اے پی پی): بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک ظہیر عباس کھوکھر نے زلزلہ سے متاثرہ ضلع ہرنائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہونے ویل چیئرز، زخمیوں اور شہید ہونے لواحقین میں نقد رقم تقسیم کی اور زلزلے میں شہید ہونے والے کے لئے دعا کی ۔
اس موقع پر بیت االمال کے منیجنگ ڈائریکٹر ملک ظہیر عباس نے کہا کہ بیت المال کے ذریعے دیگر متاثرین کی بھی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔