تھرپارکر ؛ نفسیاتی مسائل  کی روک تھام اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے   آگاہی سیمینار اور طبی کیمپ کا انعقاد

13

تھرپارکر،27 اکتوبر(اے پی پی ): ضلع انتظامیہ تھرپارکر، محکمہ صحت، تھر فاونڈیشن، پاک رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے ذہنی امراض و خودکشی کے واقعات کی روک تھام اور نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کلچرل کامپلیکس مٹھی میں آگاہی سیمینار اور طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

 آگاہی سیمینار میں نفسیات، علماء اسلام، پنڈت. سماجی شخصیات نے خود کشی کے مذہبی اور سماجی لحاظ سے آگاہی دی۔طبی کیمپ میں ماہر نفسیات کی جانب سے مریضوں کا معائنہ  کر کہ مفت میں ادویات دی گئی۔ سیمینار کو سندھ رینجرز، تھرپارکر پولیس، ڈاٶ یونیورسٹی، سندھ مینٹل اتھارٹی، سرکواسجی جھانگیر یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کیاگیا۔

سیمینار سے خطاب  میں ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن نیازی نے کہا کہ تھرپارکر میں گزشہ پانچ سالوں کہ دوران  512 خودکشی کے واقعات ہوۓ ہیں۔ رواں سال 97 واقعے رپورٹ ہوۓ ہیں۔

سیمینار میں  سیکٹر کمانڈر تھر رینجرز عمیر خضر، ونگ کمانڈر ڈیپلو کرنل محمد زاہد، ایڈیشنل ڈائریکٹر سماجی بہبود عابد چنہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوردھن داس، ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود ملجی مل، سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ، نرسنگ اسکول کی طالبات اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔