تھرپارکر میں جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ریلی کا انعقاد،شہر درود و سلام کی صداوں سے گونج اٹھا

36

       تھرپارکر،19اکتوبر(اے پی پی):تھرپارکر کے شہر مٹھی سمیت دیگر شہروں  میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے سلسلے میں مذہبی جماعتوں،تاجر برادری کی جانب سے  ریلی کا انعقادکیا گیا۔ریلی میں علماء، تاجر رہنماؤں، سول سوسائٹی انجمن تاجران کے عہدیدار،امن کمیٹی کے ممبران اور عاشقان مصطفٰیؐ کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی ریلی کی شروعات فيضان مسجد بجیر محلہ سےہوٸی۔ کشیمر چوک، پرانہ ناکہ، سول ہستال، بس ٹرمینل سے ہو کر سماں محلہ  پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء مشعلیں اٹھائے سبز پرچم لہراتے درودوسلام کی صدائیں بلند کرتے رہےشہریوں کی جانب سے ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلی میں شریک گاڑیوں پر خانہ کعبہ، روضہ رسول اور دیگر ماڈل بنائے گئے تھے۔

دوسری جانب پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ڈی ایس پی ایوب درس، ڈی ایس پی ہارون رشید اور ایس ایچ ا و سومار منگریو  نے ریلی کے ساتھ سییکورٹی کی مانیٹرنگ کی