جرنیلوں کی ٹرانسفر ، پوسٹنگ معمول کا کام ہے ، حساس اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا غیر ذمہ داری کی انتہا ہے ؛ شیخ رشید احمد

11

لاہور، 7 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو   یہاں  نادرا میگا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ فوج میں تقرروتبادلے معمول کا کام ہے انہیں نشانہ بنانا غیر ذمہ داری کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا فوج نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا جبکہ زلزلہ، آفات اور سیلاب بلکہ ہر جگہ فوج مدد کیلئے پہنچتی ہے جبکہ برطانیہ اور امریکہ میں امدادی کاموں کیلئے فوج کو طلب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کسی ایک فرد پر نہیں بلکہ ادارے پر تنقید کر رہی ہے کیونکہ فرد ہی سے ادارہ ہوتا ہے،کور کمانڈر بننے کیلئے زندگی صرف کرنا پڑتی ہے۔