عارف والا، 19 اکتوبر ( اےپی پی):جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مرکزی فیضان مدینہ محمدی ٹائون سے عظیم الشان جلوس زیر قیادت تحصیل امیر حیدر علی عطاری نکالا گیا جس میں عاشقان رسول ؐ نے ہاتھوں سبز پرچم اٹھا رکھے تھے جلوس میں درود و سلام کی صدائیں گونجنے سے فضاء معطر ہوگئی جلوس میں محمد اجمل عطاری ۔ وسیم عطاری ۔ امتیاز علی عطاری لیاقت عطاری سمیت تحصیل بھر کے عہداران اور اسلامی بھائیوں نے پیدل ۔موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے زریعے کثیر تعداد میں شرکت کی جلوس مختلف بازاروں سے گزر کر نیو مرکزی فیضان مدینہ قبولہ روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔











