اسلام آباد، 16 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور نے ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تین برسوں میں ملکی اداروں میں جتنی مفاہمت ہے پوری تاریخ میں نہیں دیکھی،حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی اورٹیکس میں کمی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔