حکومت کا رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام اور عشرہ رحمت اللعالمین منانے جیسے اقدامات عشق رسول ﷺ اور عقیدت کا عظیم اظہار ہے؛ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد

26

لاہور، 28 اکتوبر (اے پی پی):  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام اور عشرہ رحمت اللعالمین منانے جیسے اقدامات عشق رسول ﷺ اور عقیدت کا عظیم اظہار ہے، کسی بھی کلمہ گو کے عشق رسولﷺ کے بارے میں شک کرنا نامناسب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ لبیک یا رسول اللہﷺ، عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نعرہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ معاف کرنے کا درس دیا، مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر ہر مسلمان جان قربان کرنے کو تیار ہے، ہمسایہ ملک ہمیشہ پاکستان میں امن کو خراب کرنے کوشش کرتا ہے لیکن کسی کو بھی پاکستان کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔