خوردنی تیل کی قیمت میں کمی کے حوالے سےمل مالکان اور ایف بی آر کے مابین گفت و شنید جاری ہے ؛ ترجمان خزانہ ڈویژن مزمل اسلم

29

اسلام آباد، 17 اکتوبر (اے  پی پی ): ترجمان خزانہ ڈویژن مزمل اسلم  نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 6 روپے کم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمت میں کمی کے حوالے سےمل مالکان اور ایف بی آر کے مابین گفت و شنید جاری ہے۔

ترجمان خزانہ ڈویژن مزمل اسلم   نے کہا  کہ وفاقی حکومت نے  گزشتہ ایک سال میں پیٹرول پر ٹیکس 70 فیصد  کم کیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گندم کے صوبائی ذخائر  1950 روپے کے حساب سے ریلیز کرنے  کا فیصلہ کیا ہے ۔