خیرپور : این سی او سی کی ہد ایات پر ضلعی انتظامیہ،ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ ٹیموں نے مختلف مقامات پر ویکسین کارڈ چیک کیئے اور ویکسین لگوائی

10

خیرپور،06اکتوبر(اے پی پی ): این سی او سی اور حکومت سندھ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ ٹیموں نے گمبٹ، کنگری، ٹھری میروہ، فیص گنج، کوٹڈجی ، نارو اور سوبھوڈیرو تحصلوں کے سمیت کئی مقامات پر بازاروں، اسکولوں اور مدارس میں جاکر ویکسین لگائی گئی۔

ضلع کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں اسٹنٹ کمشنر اور تحصیلداروں نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر5ہوٹلز اور 5دکانین سیل کردین جبکہ 462لوگوں کو گرفتار کرکے ان کو ویکسین لگوانے کے بعد چھوڑدیا، دوسری جانب ضلع بھر میں ایک روزہ کے دوران مجموعی طور پر 8724لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔