دنیا کا   سب سے بڑا انقلاب 625 سے 635 کے درمیان  حضورﷺ لے کر آئے؛ وزیراعظم عمران  خان

13

اسلام آباد،10اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے   اتوار کو  یہاں  عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکی مرکزی  تقریب سے خطاب  میں  کہا ہے کہ دنیا کا   سب سے بڑا انقلاب 625 سے 635 کے درمیان  حضورﷺ لے کر آئے،  جب بھی کوئی معاشرہ ترقی کے راستے پر گامزن ہوتا ہے تو اس کی بنیاد مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر عمل ہے ۔ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا ، اسلامی فلاحی ریاست بننا پاکستان کے لئے ناگزیر ہے ،مدینہ کی ریاست کی بنیاد انسانیت اور انصاف کا نظام تھا ، طاقتور کبھی انصاف نہیں چاہتا بلکہ وہ این آر او  چاہتاہے ،  فیکٹ آئی مشن کے مطابق ملکوں کے غریب رہ جانے کی بنیادی وجہ کرپشن ہے ، اوپر کی سطح پر اگر اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہو تو کلرک اور پٹواری کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہو گی ، چین نے وزیروں سمیت 450سے زائد لوگوں کو جیلوں میں ڈالا ،دنیا میں جو ممالک خوشحال ہیں وہاں قانون کی بالادستی ہے ۔