ربیع الاول اور ربیع الثانی میں خطبات جمعہ سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں ترتیب دئیے جائیں گے: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

104

لاہور، 03 اکتوبر(اے پی پی): وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ربیع الاول اور ربیع الثانی میں خطبات جمعہ سیرت  النبی ﷺ کی روشنی میں ترتیب دئیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی مساجد سے سیرتِ طیبہﷺ کی روشنی میں خواتین کے حقوق، تعلیم،  دہشت گردانہ سوچ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے، عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت کیا ہے، تعلیم عامہ کی اہمیت حجاب اور حیا کی حیثیت اور سیرت کے مطابق مدینہ کی ریاست کے بنیادی محور کے علاوہ طریقہ  تعلیم و تبلیغ جیسے موضوعات کو بھی اجاگر کیا جائے گا، عصرِ حاضر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے باالخصوص نظامِ عدل میں بہتری لانے کے لئے سیرت النبی ﷺ سے استفادہ کرنا ہوگا، اللہ کے رسولﷺ نے مسجد کو فوقیت دیتے ہوئے تمام اہم امور وہیں بیٹھ کر نپٹائے چنانچہ ہمیں بھی اپنے معاشرے میں مسجد کے کردار کو نئے سرے سے استوار کرنا پڑے گا۔