رحیم یار خان؛قدرتی آفات سے بچاؤ و آگہی کے قومی دن کے موقع پر واک کا اہتمام

10

رحیم یار خان،08اکتوبر(اے پی پی): قدرتی آفات سے بچاؤ و آگہی کے قومی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریسکیو1122کی جانب سے واک کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ کی۔

واک میں ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری ظفر اقبال وڑائچ، ضلعی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن سمیت سول سوسائٹی، این جی اوز، علماء کرام اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران اور شہری شریک تھی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان یوسفنے کہا کہ قدرتی آفات اور سانحات بارے عوامی آگہی وقت کا تقاضا ہے، حکومت سانحات سے نمٹنے کے لئے جدید مشینری و آلات ایمرجنسی اداروں کو فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کادن منانے کا مقصد 16سال قبل آنے والے زلزلہ کے افسوسناک واقع میں ہونے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحات رونما ہونے کے دوران خدمت سر انجام دینے والے پوری قوم کے ہیروز ہیں۔

ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ ریسکیورز، ہیلتھ سٹاف، سیکورٹی اداروں کے نوجوانوں نے قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔پولیس کے جوان کسی بھی ناگہانی آفت یا ڈیزاسٹر کی صورت میں سول اداروں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر عادل رحمن نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ فرسٹ ایڈ کی تربیت ضرور حاصل کرے۔