لاہور: کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد مہم اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف مہم جاری

26

لاہور، 8 اکتوبر (اے پی پی):این سی او سی کی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی نگرانی میں ضلعی اور شہری انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد مہم اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف مہم جاری۔

 اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فیز 05 کمرشل ایریا میں کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کی اور عدم عمل درآمد کے باعث کافی پلانٹ، فلاور گلیریا، پیراڈائز جنرل سٹور، ہنی سٹور اور کویا ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف کے اَن ویکسینیٹڈ ہونے پر ان مقامات کو سیل کیا ۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے تحصیل سٹی کے مختلف علاقوں میں کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران فارکس نائیوز ریسٹورنٹ، مائی برگر ریسٹورنٹ، پیزا ہٹ ہجویری ریسٹورنٹ، بیت الشوارما، پراٹھا ریسٹورنٹ اور پیزا میکس کو سیل کر دیا ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے کیفوں اور ریسٹورنٹس کو ہنگامی بنیادوں سیل کیا جائے گا تاکہ کورونا کے باعث شہریوں کی جان اور صحت کو درپیش خطرات کا تدارک ممکن بنایا جا سکے۔