لاہور، 7 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو یہاں نادرا میگا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بلوچستان زلزلہ پر آئی جی ایف سی نارتھ وہاں موجود ہیں اور میرے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ ہمارے فورسز کے جوان وہاں کام کر رہے ہیں ، زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے فوج اور تمام سویلین ادارے پوری جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔