سٹی تحصیل اسپورٹس ملتان 2021؛ ہینڈ بال کا فائنل گورنمنٹ ماڈل گلگشت نے 13 گول سے جیت لیا

27

ملتان، 05 اکتوبر (اے پی پی ):سٹی تحصیل اسپورٹس ملتان 2021 میں  ہینڈ بال کے مقابلا جات گورنمنٹ سمرا پبلک سکول کے گراونڈ میں کھیلے گئے ، جس میں  پہلا سیمی فائنل گورنمنٹ سمرا پبلک اسکول اور  گورنمنٹ ماڈل  گلگشت ملتان اسکول کے درمیان کھیلا گیا، گورنمنٹ ماڈل گلگشت نے میچ دو کے مقابلے میں آٹھ گول کرکے جیت لیا۔

 دوسرے سیمی فائنل گورنمنٹ عطا فیض عام اور گورنمنٹ سمیجہ آباد کے درمیان کھیلا گیا،  مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، گورنمنٹ سمیجا آباد نے میچ پنلٹیذ سپر جیت لیا اور سمرا پبلک سکول میں ہینڈ بال کا فائنل کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ سمیجہ آباد اور  گورنمنٹ ماڈل گلگشت کے درمیان کھیلا گیا جو کہ گورنمنٹ ماڈل گلگشت نے 0 کے مقابلے میں 13 گول سے جیت لیا۔