ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک دورہ

14

ملتان، 5اکتوبر(اے پی پی )؛ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک دورہ  کیا اور فارمیسی سٹور کا بھی وزٹ کیا۔کیپٹن ( ر) ثاقب ظفر فارمیسی سٹور میں  فارما سسٹ کی غیر موجودگی پر برہم ہوگئے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے طلب کرنے پر فارمسسٹ سٹور پہنچیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی ادویات پر مشتمل فارمیسی سٹور غیر متعلقہ شخص کے حوالے کردینا غیرذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے۔کیپٹن( ر) ثاوب ظفر نے کہا کہ صحت کی مفت سہولت ہر شہری کا حق ہے اس لئے صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب  نے فارمیسی سٹور کے آڈٹ کے حکم دیا اور سیکرٹری صحت کو فارمیسی کا ریکارڈ سٹریم لائن کرنے کے لئے کاروائ کی ہدایت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری  مریضوں سے بھی ملے،انکی خریت دریافت کی اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔انہوں نے ٹراما سنٹر کا بھی وزٹ کیااور ایمرجنسی میں داخل مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا۔ٹراما سنٹر میں لائے گئے مریضوں نے علاج معالجہ کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈنیش رضوان قدیر، ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال ڈاکٹر نبیل سلیم  ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے ہمراہ تھے۔