سکھر؛ایوان صنعت و تجارت کے وفد کی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز شعیب عادل سے ملاقات

40

سکھر،20اکتوبر(اے پی پی ): ایوان صنعت و تجارت کے وفد نے صدر عامر علی خان غوری کی سربراہی میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز سکھر شعیب عادل سے انکے دفتر میں ملاقات کی ہے،وفد میں شامل سینئر نائب صدر عرفان صمد، نائب صدر عبدالمجید قریشی و دیگر اراکین مجلس انتظامیہ نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 اس موقع پر  عامر علی خان غوری نے کہاکہ ریلوے ایک اہم ادارہ ہے۔ بہتر پالیسی میرٹ کی بنیاد پر اراضی کے استعمال، اچھی پالیسی اور سوچ اپنانے سے ادارے کے محصولات سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، ایوان صنعت و تجارت ملک بھر میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور یہاں پر سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔ ماضی میں شروع کردہ کام کے حوالے سے درپیش مشکلات اور پیچیدگیوں کی وجہ سے سرمایہ کار تحفظات کا شکار ہیں۔

ڈی ایس ریلوے شعیب عادل نے ایوان صنعت و تجارت کے صدر عامر علی خان غوری اور تمام اراکین کا دفتر پہنچنے پر استقبال کیا اور شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ  پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکھر ڈویڑن میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کئی تجاویز اراکین کے سامنے پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے ہم اس کی منظوری وزارت سے لینے کے بعد ہی اس پر عملدرآمد کرینگے۔

اراکین نے ڈی ایس ریلوے سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھر ایکسپریس سمیت دیگر مسافر ٹرینوں کی حالت زار، صفائی ، پانی ، بجلی،بکنگ آفس میں سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔