لاہور 19 اکتوبر(اے پی پی):عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر ہر مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے ساتھ محبت اورعقیدت کااظہارکرتا ہے اس حوالے سے پی ایچ اے نے ماہ ربیع الاول میں صوبائی دارلحکومت کو دلہن کی طرح سجا دیا ہے۔ لاہور کی تمام مین شاہراہوں کینال، مال روڈ، جیل روڈ، لبرٹی، ایم ایم عالم، گلبرگ روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔
پی ایچ اے نے شہر کی مین شاہراہوں پر برقی قمقموں سے مسجد نبوی کے ماڈلز بھی بنائے ہیں۔











