عارف والا ؛ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں کامیابی پر مفت ناشتہ دیا گیا

19

عارف والا،27 اکتوبر(اے پی پی ): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں، نجی ہوٹل کے مالک شیخ اعجاز ججی نے شہریوں کو مفت ناشتہ کروایا اور ڈھول کی تھاپ پر قومی پرچم اٹھا کر دھمال ڈالی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا کی ۔