فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا خاتمہ…. مگر کیسے ؟

30

سلام آباد،27 اکتوبر (اے پی پی ): فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا خاتمہ…. مگر کیسے۔؟کیا یہ راستہ پاکستان کو ونیا میں تنہار نہیں کردے گا ؟

فرانس یورپی یونین کی بڑی طاقت ہے،عالمی ادارے ایف اے ٹی ایف کا ہیڈ کوارٹر فرانس میں ہے،انٹرپول کا ہیڈ کوارٹر فرانس میں ہے۔جی ایس پی پلس سے پاکستان کی صنعت اور معیشت کو سہارا دینے والے دنیا کے سب سے بڑے معاشی بلاک یورپی یونین میں فرانس اہم شراکت دار ہے۔

طویل عرصہ سے پاکستان میں فرانس کا سفیر نہ ہونے کی وجہ سے پاک فرانس سفارتی تعلقات پہلے ہی محدود ہیں۔کیا یورپی یونین سے تعلقات خراب کرکے پاکستان کی سفارتی اور معاشی مشکلات میں اضافہ نہیں ہوگا۔؟فرانس سے سفارتی تعلقات محدود کرنے والے کس کے ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں ؟