لاہور؛کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف چھاپہ مارکارروائیاں،ایف آئی آرز کا اندراج اور گرفتاریاں

24

لاہور،06 اکتوبر(اے پی پی):کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تحصیل تہنیت بخاری کی مین بازار کرول میں کورونا ایس او پیز کو چیک کرنے کے لئے دورہ، 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔کچھ پہلے سے سیل شدہ دکانوں کو ناجائز طور پر ڈی سیل کیا گیا تھا جس پر ڈی ایم او آر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا اور دکانیں ڈی سیل کرنے والے افراد کو موقع پرگرفتارکر لیا گیا ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔

این سی او سی کی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن محمد عثمان اور ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیرنگرانی کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کروانے کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں