لاہور 4 اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں میٹرو بس ڈپو پر 64 نئی میٹرو بسیں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لاہور اور لاہور کے شہری ہمارے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں، میں اورمیری ٹیم لاہور کے مسائل اور ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ٹریفک لاہور کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے انڈر پاس اور اوورہیڈبرج بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، شہریوں کو آمدورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لاہور میٹروبس کیلئے 64 نئی اور جدید بسوں کی سروس کا آغاز کیا ہے یہ پہلے سے زیادہ مسافروں کی گنجائش رکھنے والی 18میٹر طویل یہ بس عوام کے لئے بہترین ٹرانسپورٹ ثابت ہوگیانہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کا شمار عوام کی بنیادی ضروریات میں کیا جاتا ہے، شفافیت اور مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت تمام بڑے شہرو ں میں ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کا سسٹم متعارف کرانے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے ہم اسی منشور او رعز م کے تحت عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔