مانسہرہ؛ خواتین کا پہلا بین الصوبائی چک بال ٹورنمنٹ پنچاب کی ٹیم نے جیت لیا

35

مانسہرہ،17 اکتوبر (اے پی پی ): ٹھاکرہ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والا خواتین کا  پہلا انٹر پرویشنل  ( بین الصوبائی)چک بال  ٹورنمنٹ پنچاب کی ٹیم نے جیت لیا، فائنل میچ پنجاب اور آزاد کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد آزاد کشمیر کی ٹیم کو 36 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے شکست دی ۔۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم نے   جیتنے والی ٹیموں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی  ، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت 7 ٹیموں نے ٹورنمنٹ میں  حصہ لیا۔