ملتان، 09 اکتوبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شان رحمتہ اللعالمینﷺ تقریبات بھرپور انداز میں جاری،گورنمنٹ پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول میں مقابلہ حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے تقریب کی صدارت کی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تلاوت قرآن پاک اور ذکر رسول ﷺ سے بڑی کوئی سعادت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺتقریبات مناکر نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نعتیہ مشاعرہ،خطاطی،سیرت النبیﷺ کانفرنس اور محافل میلاد منعقد ہونگی، وزیراعلی پنجاب نے رحمتہ اللعالمینﷺ سکالر شپ کو 1 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مقابلہ حسن قرآت کے فاتحین میں انعامات بھی تقسیم کیے۔