جیکب آباد،09اکتوبر(اے پی پی): ہفتہ قبل رات بولان پیٹرولیم سروس بلوچستان کے تین ملازمان راجہ بابر حسین عاربانی، عبدالباسط سومرو اور جاوید احمد ٹالانی سے ہیربیار ہوٹل کے قریب سے 3 موٹرسائیکل سوار ڈکیت ریاض احمد ولد سلطان احمد جتوئی، پرویز احمد ولد غلام رسول جتوئی اور یار محمد عرف یارو ولد کریم داد رند نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 95 ہزار روپے کیش رقم اور ایک موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، ایس ایس جیکب آباد شمائل ریاض ملک نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کی گرفتار کے احکامات جاری کئے تھے،جس بعد آئی ٹی کی مدد سے اسپیشل ٹیم انچارج نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ڈکیتی میں لوٹی ہوئی رقم کیش 1 لاکھ 95 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پر کارروائی کر دی گئی ہے۔











