ملتان؛ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،3 ہزار  کلو سے زائد  اشیاء تلف

20

ملتان ،  26 اکتوبر (اے پی پی ): ملاوٹ کے خاتمے کےلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں ، جس دوران 2 ہزار کلو کھلے ناقابل سراغ اجزاء، 1,000 لٹر مضرصحت محلول برآمد کرکے تلف کردیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ کارروائی بہاولپور روڈ انٹرچیج کے قریب لوکل سنیکس یونٹ میں کی گئی ہے۔بورا، کھار، سوہاگا دالی اور زہریلے کیمیکلز کی ملاوٹ کرکے مصنوعات تیار کی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اجزاء سے تیار کیا گیا سینکڑوں لٹر محلول گندے کیمیکل ڈرمز میں سٹور کیا گیا تھا، جس سے مکھانے اور ریوڑی تیار کرکے شہر بھر میں سپلائی کی جاتی تھی ۔کلیننگ ریکارڈ، میڈیکلز کی عدم موجودگی، حشرات کی روک تھام کےلیے انتظامات نہ کرنے سمیت  غیر معیاری خوراک کی تیاری پر پاپڑ فیکٹری کو 20 ہزار جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا بچوں کی خوراک میں زہریلے اجزاء کی ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔