ملتان؛یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول میں  بچوں نے ریلی نکالی

13

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی):یوم سیاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول میں  بچوں نے ریلی نکالی اور ریلی کے دوران خوب نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت مردہ باد اور مودی ٹھاہ ، بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کشمیر بنے پاکستان۔بچوں نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بھی بھر پور نعرے بھی لگائے۔

 اس موقع پر ٹیچرز اور پرنسپل عنایت علی قریشی نے بچوں کو کشمیر کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ بھی کیا اور آخر میں بچوں کی جانب سے شہداء کشمیر کے درجات کی بلندی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔