ملتان؛ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی کارروائی ، فاطمہ جناح ٹاؤن بلاک جی پلاٹ نمبر 322,332 اور 312 کا قبضہ واگزار کروا لیا

30

 

ملتان، 12 اکتوبر (اے  پی پی ):ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن،ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فاطمہ جناح ٹاؤن بلاک جی پلاٹ نمبر 322,332 اور 312 کا قبضہ واگزار کروا لیا۔ آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ ڈائریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان، سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر،متعلقہ بلڈنگ انسپکٹرز، پولیس نفری بمعہ لیڈی کانسٹیبل،ہیوی مشینری و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔