ملتان؛ سرکاری چینی کی خوردبرد کیخلاف بڑی کارروائی،بسکٹ فیکٹری سے 40 ہزار کلو سرکاری چینی پکڑ لی گئی

13

ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی سرکاری چینی کی خوردبرد کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی، ممتاز آباد کی معروف بسکٹ فیکٹری سے 40 ہزار کلو سرکاری چینی پکڑ لی گئی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے رات گئے خفیہ اطلاع پر فیکٹری میں چھاپہ مارا اور 35 لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری امپورٹڈ چینی برآمد ہونے پر فیکٹری سیل کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری چینی گودام میں ذخیرہ کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر چینی مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیکٹری کو 780 بوری چینی سپلائی کرنے والے ڈیلر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سستی سرکاری  چینی پر عوام کا حق ہے،مافیا کوکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔