ملتان؛ ڈی سی عامر کریم  کاایم پی اے سلیم لابر  کے ہمراہ پی پی 212 کا دورہ،  ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کی

25

ملتان، 23 اکتوبر (اے پی پی):  ڈپٹی کمشنر عامر کریم  نے ضلعی محکموں کے ہمراہ پی پی 212 میں ترقیاتی منصوبوں کی انسپکشن کی اور  ایم پی اے سلیم لابر کے ہمراہ حلقہ میں جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لی۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے کے ہمراہ گلی محلوں میں پیدل چل کر مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ، اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جاکر عوامی مسائل حل کرینگے۔

 ڈپٹی کمشنر نے پی پی 212 میں سیوریج،واٹر سپلائی اور روڈز کے منصوبوں کی فوری تکمیل کی ہدایت کی اور  کہا کہ اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیحی بنایا جائے۔

ایم پی اے سلیم لابر نے ضلعی محکموں کو حلقے کے مسائل سے آگاہ بھی کیا۔