ملتان، 28اکتوبر (اے پی پی ):ڈویژنل انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے مختلف مارکیٹوں، ہول سیل ،کریانہ شاپس کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ڈی سی کاؤنٹرز، سرکاری نرخ ناموں کے واضح آویزاں ہونے اور اشیاءخوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔
کمشنر ملتان نے کہا کہ دوکاندار آٹے، چینی کی ناقص کوالٹی پر فوری اسسٹنٹ کمشنر سے رابطہ کریں۔عوام کو ہر صورت اعلی کوالٹی کی اشیاءخوردونوش فراہم کی جائیں۔ ناقص آٹا فراہمی پر دو فلور ملز کا لائسنس کینسل کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر انتظامی افسران منڈیوں، بازاروں کے دورے کر کے سرکاری نرخ مانیٹر کررہے ہیں۔عوام بھی سرکاری نرخ دیکھ کر قیمت ادا کریں۔اور کسی بھی قسم کی گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کی فوراً شکایت درج کروائیں۔ قیمت ایپ پر موصول تمام شکایات کو فوری حل کیا جارہا ہے۔
کمشنر نے شہریوں سے بھی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی بارے بات چیت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے بریفنگ بھی دی۔