ملتان ؛ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے درخواستوں پر عمل درآمد، تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا

11

ملتان، 08 اکتوبر (اے پی پی ):پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے درخواستوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا  تجاوزات کے خلاف آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے شیر شاہ روڈ چونگی نمبر 23سے نادر آباد پھاٹک تک روڈ کی دونوں اطراف میں قائم تمام تر تجاوزات کو ختم  کروا دیا۔

آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محسن رضا نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔