ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہیڈ آفس میں ملازمین کی کرونا ویکسینیشن کی گئی

30

ملتان، 04 اکتوبر (اے  پی پی):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے ہیڈ آفس میں   ملازمین کی کرونا ویکسینیشن کی گئی۔ویکسین کیمپ کا افتتاح چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار نے کیا۔انہوں نے تمام انتظامات کا جائز ہ لیا۔محکمہ صحت کی ٹیم نے ایم ڈی اے آفیسران اور اہلکاروں کو کرونا ویکسین لگائی۔

 اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ڈائریکٹوریٹ کے تمام اہلکاروں کی ویکسینشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام ملازمین کرونا ویکسین لگوا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایم ڈی اے ملازمین کی کرونا ویکسینیشن ہو چکی ہے۔