ملتان، 05 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم نے منگل کو یہاں مدنی چوک فلائی اوور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ فلائی اوور کا کام جلد مکمل کیا جائے، واسا اور واپڈا سے متعلقہ کام کو مکمل کروا کے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو فلائی اوور کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ واسا کی جانب سے سیوریج لائن ڈالنے میں سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ کا کام لیٹ ہو رہا ہے، واپڈا کی ٹرانسمیشن لائنوں کی شفٹنگ کے بعد کام کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر میں استعمال ہونے والا تمام تر مٹیریل سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ واسا کا کام مکمل ہوتے ہی دوسری سائیڈ کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈی جی ایم ڈی اے نے واسا کی سست روی کی وجہ سے پروجیکٹ لیٹ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈائریکٹر ورکس واسا اور ان کے کنٹریکٹرکو ریکارد سمیت دفتر طلب کر لیا۔ انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ واسا سے متعلقہ کام جلد مکمل کروا یا جائے اور اس پروجیکٹ کو ایگریمنٹ کے مطابق دی گئی ڈیڈ لائین میں مکمل کروایا جائے۔ کنٹریکٹر کی سائٹ پر موجودگی کو یقینی بنائیں، کام کی رفتار کو جیک کرنے کے لئے اچانک دورہ کیا جائے گا۔











