سیالکوٹ۔19اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔سیالکوٹ میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں سینکڑوں جلوس نکالےگئے ۔سیالکوٹ پولیس نے جلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔سیالکوٹ میں وزیر مذہبی امور حکومت آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں سب سے بڑا جلوس نکالا کیاجس میں جماعت اہلسنت سیالکوٹ کی تمام ذیلی تنظیمیں بھی شرکت کی جبکہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بھی ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان سنی تحریک سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام جلوس نکالے گئے ۔ جلوس انتہائی پر امن طریقے سے نکالے گئے ۔ ضلع بھر میں آمد رسول ﷺ کے سلسلہ میں گلی گلی، نگر نگر اور محلوں میں سجاوٹ کر دی گئی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے مساجد کے ساتھ گھروں پر بھی سجاوٹ کر رکھی ہے۔