واسا کے انجینئرز،ٹیکنیکل اور فیلڈ سٹاف کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے جائیکا کا کردار قابل ستائش ہے: منیجنگ ڈائر یکٹر

15

ملتان، 26 اکتوبر (اے پی پی ): منیجنگ ڈائر یکٹر واسا ناصر اقبال نے کہا ہے کہ واسا کے انجینئرز،ٹیکنیکل اور فیلڈ سٹاف کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے جائیکا کا کردار قابل ستائش ہے جائیکا ماہرین نے واسا ملتان کے افسران وملازمین کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے الجزری اکیڈمی لاہور میں سابقہ ادوار میں جو مختلف ٹریننگ کورسسزکا انعقاد کرکے ان کی تربیت کی اس سے افسران اور ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب مزید ٹریننگ کورسسز سے تربیت حاصل کرنے والے سٹاف پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار جاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی(جائیکا) کے وفد سے ہیڈآفس شمس آباد میں ملاقات کے دوران کیا ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام،ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ندیم ودیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے جائیکا وفد نے کیپسٹی بلڈنگ پرا جیکٹ کے تحت سیوریج، واٹرسپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشن کے افسران، سٹاف کی ٹریننگ بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔