وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز آمد زیر صدارت اعلیٰ سطح

16

لاہوریکم اکتوبر ( اے پی پی ) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز آمد ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،سیکرٹری اوقاف نے تفصیلی بریفنگ دی بزرگان دین کے مزارات پر عطیات وصولی کے لئے بینک کاؤنٹر قائم کرنے کی تجویز کاجائزہ محکمہ اوقاف کی قیمتی املاک پر غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے لئے فوری کارروائی کاحکم

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اوقاف کی املاک کی مستقل مانیٹرنگ کیلئے فول پروف میکنزم وضع کرنے کی ہدایت اور کہا کہ اوقاف کی قیمتی املاک کو قبضہ گروپوں سے بچانے کیلئے پراپرٹی جیو ٹیگنگ کی جائے -قبضہ گروپوں سے بچانے کیلئے مستقل مانیٹرنگ کے لئے الگ یونٹ قائم کیاجائے-پنجاب بھر میں مزارات کی تعمیر وبحالی اور توسیع کا عمل جلد ازجلد مکمل کیاجائے مزارات کی تزئین وآرائش کے ساتھ ساتھ ریسرچ سنٹر،لنگر خانے او ردیگر سہولتیں فراہم کی جائیں مزارات کی تاریخی عمارات کی والڈسٹی اتھارٹی کے اشتراک سے تزئین نو کی جائے-انہوں نے کہا کہ داتا دربار کے ساتھ منسلک ہسپتال کو مزید فعال اوربہتر بنایاجائےپنجاب بھر میں 9قرآن محل کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد مکمل کیاجائےاوچ شریف میں مزارات کے ساتھ زائرین کے لئے پیدل گزرگا ہ بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ جامعہ الازہرکے تعاون سے ماڈل جامعہ ہجویریہ میں لینگویج اینڈ کمپیوٹر لیب اور 500طلبہ کاہاسٹل بنایا جائے گے37مزارات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ بنائے جائیں گے-پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیزکو فعال بنایا جائےچنیوٹ کی جامع مسجد کی والڈ سٹی اتھارٹی کے ا شتراک سے تزئین نو کی جائے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محکمہ اوقاف کو وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنانے کی ہدایت قرآن بورڈ اورعلماء بورڈ کی تکمیل اور فعال بنانے کی ہدایت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محکمہ تعلیم، اطلاعات اور اوقاف کو ہفتہ رحمت اللعالمینؐ کے انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم ۔وزیر اعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب کے 170مزارات پر لنگر خانے چلائے جارہے ہیں پنجاب بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر ا ہتمام 546مزارات او ر537مساجد ہیں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 74964ایکڑ اراضی، 6179دکانیں، 1426مکانات ہیں -اوقاف کی ملکیتی قابل کاشت اراضی کو کارپوریٹ فارمنگ کے لئے لیز کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان  بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیزکا دورہ بھی کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لائبریری، قرآن مرکز،آڈیٹوریم اور دیگر دفاتر کا جائزہ لیا۔

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔