وزیرِ اعظم عمران خان کی بہترین سفارتکاری کے باعث دنیا مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے رہی ہے: ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور

24

 

لاہور، 27 اکتوبر(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ گزشتہ 74 برس سے جاری ہے۔

آج مودی سرکار اسی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی پستی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے استحصالی قبضے کو نئی شکل دی۔

غاصبانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔

نئی کشمیری پود عالمی سطح پر اپنی جدوجہد کو نئی جہت سے اجاگر کر رہی ہے۔

کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی بہترین سفارتکاری کے باعث دنیا مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔عالمی برادری کشمیری عوام کے دکھوں کے مداوے کی لیے عملی اقدامات کرے۔

پاکستان کے ہر شہری کا دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔آج یوم سیاہ پر پاکستانی عوام کشمیر سے اپنے اٹوٹ تعلق کا اعادہ کرے گی۔