وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ٹینک چوک پر قائم  کورونا ویکسی نیشن موبائل سنٹر کا دورہ

22

 

ملتان 26اکتوبر)اے پی پی ):وزیراعلیٰ نے  کورونا ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت مضبوط ہے،اپوزیشن صرف واویلہ کررہی ہے اور کہا حکومت مہنگائی سے نمٹنے کے لئے بہت جلد پیکج کا اعلان کرے گی اور انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل بااختیار بنایا جائے گا سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مرحلہ وار تمام محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ  منتقل کئے جا ئیں گے وزیر اعلیٰ کا محمکمہ تعلیم اور صحت سمیت 70 ہزار خالی پر کرنے کا اعلان کیا اور انہوں نے کہا عالمی وباء نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ پاکستان نے بہترین  حکمت عملی کے ساتھ  کورونا وباء کا مقابلہ کیا ہے اور کہا عالمی وباء سے مستقل چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے کورونا ویکسی نیشن واحد راستہ ہے اور انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گھر کی دہلیز پر کورونا ویکسی نیشن کے لئے مہم لانچ کردی ہے اور انہوں نے کہا روانہ10 لاکھ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے اور کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئےصوبہ میں 18 ہزار موبائلیں ٹیمیں اور14 ہزار ویکسی نیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لئے دسمبر تک8 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ شہری اپنے پیاروں کو وباء سے محفوظ بنانے کے لئے کورونا ویکسی نیشن کرائیں اور کہاشہری کورونا ویکسی نیشن کے لئے شروع کی گئی “ریڈ” مہم کامیاب بنانے میں حکومت سے تعاون کریں وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن کے لئے دیئے  گئے ٹارگٹ کا54 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے اور کہا دسمبر تک 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔