لاہور، اکتوبر 27(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کشمیر کے یوم سیاہ پر منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کا ہربھارتی ہتھکنڈہ ناکامی سے دوچار ہو گا۔آزادی کشمیر کا مقدر ہے۔ بھارت کے مظالم کشمیریوں کا راستہ نہیں روک سکتے۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا۔مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم انسانیت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہیں۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد ہوں گے۔