پارچنار،31 اکتوبر (اے پی پی ): ضلع کرم کے پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین امن جرگہ شروع ہوگیا ہے ، 23 اکتوبر کو دونوں قبائل کے مابین جنگل کے تنازعے پر فائرنگ کے واقعات میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے تھے۔
پیواڑ علیزئی اور گیدو قبائل کے مابین فائر بندی کے بعد ایک ماہ کیلئے عارضی امن معاہدہ ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مستقل امن معاہدے کے لئے بیس رکنی جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو ہفتے کے روز سے مذاکرات شروع کریں گے۔ جرگہ میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب گلزار ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر ، ڈی پی او طاہر اقبال ، کرنل حماد خان ، پارلیمنٹیرینز تمام قبائل کے چیدہ چیدہ عمائدین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے مابین مستقل امن معاہدے تک جرگہ جاری رہے گا تاکہ قبائل ایک بار پھر بھائیوں کی طرح زندگی گزار سکیں،