دبئی،9اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو پاکستانی تارکین وطن کیلئے ”روشن اپنا گھر ” اقدام کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ایک خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ، پاکستانی تارکین وطن پاکستان میں محفوظ سرمایہ کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، پاکستانی قوم کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔