پاکستان میں سرمایہ کاروں کوون ونڈوآپریشن کےذریعےسہولتیں فراہم کررہےہیں؛ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

19

دبئی،9اکتوبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے    ہفتہ کو  یہاں  سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کوون ونڈوآپریشن کےذریعےسہولتیں فراہم کررہےہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ کاروبار میں آسانیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے تحت آئی ٹی کے شعبہ میں بہتری کیلئے ون ونڈ آپریشن کے ذریعے قانون سازی ایک اہم قدم ہے۔ اس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی فورتھ ریولوشن کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت فریقین کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور غیر ملکیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے شانداری پالیسیاں بنا رہی ہے۔اس موقع پر صدر مملکت نے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا بیس پر خصوصی توجہ مرکوز کر تے ہوئے انسانی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ پھل پھول رہا ہے جس سے معاشی ترقی ہوگی۔